دنیا کی سب سے چھوٹی ماں کے بعد سب سے کم عمرباپ بھی سامنے آگیا، اس کی’ محبوبہ‘ کی عمر کتنی ہے اوران کا تعلق کہاں سے ہے؟ اب تک کی شرمناک ترین خبرآگئی

دنیا کی سب سے چھوٹی ماں کے بعد سب سے کم عمرباپ بھی سامنے آگیا، اس کی’ محبوبہ‘ ...
دنیا کی سب سے چھوٹی ماں کے بعد سب سے کم عمرباپ بھی سامنے آگیا، اس کی’ محبوبہ‘ کی عمر کتنی ہے اوران کا تعلق کہاں سے ہے؟ اب تک کی شرمناک ترین خبرآگئی

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں آئے دن بھیانک قسم کے کئی جنسی زیادتی کے واقعات سامنے آتے ہیں تاہم اب ایک ایسا کیس سامنے آیاہے جس میں 12سا لہ لڑکے کو 17سالہ لڑکی کو ماں بنانے کے جرم میں گرفتار کر لیاگیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے اطلاع ملنے پر 12سالہ لڑکے کے ساتھ ساتھ نجی ہسپتال کیخلاف بھی بروقت اطلاع نہ دینے پر مقدمہ درج کر لیاہے۔پولیس کا کہناہے کہ لڑکی اور لڑکا آپس میں رشتہ دار ہیں تاہم لڑکی کے بیان کو مد نظر رکھتے ہوئے پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیاہے ۔پولیس کے مطابق بچے کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جائے گا جس کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

مزیدپڑھیں:’مجھے 15 سال کی عمر میں اغوا کرکے جسم فروشی پر لگادیا گیا، اتنی سی عمر میں مجھے ایڈز جیسی بیماری ہوگئی، لیکن اب میں نے بھی فیصلہ کرلیا ہے کہ میں آنے والے ان مردوں کو۔۔۔‘

ہسپتال انتظامیہ کا کہناہے کہ انہوں نے لڑکی کے ہسپتال میں داخل ہونے پر ضلعی حکام کو اطلاع دی تھی ۔لڑکی کے اہل خانہ اسے ہسپتال لائے تھے اور انہوں نے نومولود بچی کو ساتھ لے جانے سے انکار کر دیا جس پر بچی کو چائلڈ کیئر انسٹی ٹیوشن کے حوالے کر دیا گیاہے ۔

مزید : بین الاقوامی