راولاکوٹ سے راولپنڈی جانے والی مسافر وین حادثے کا شکار ، 8افراد جاں بحق

24 مارچ 2017 (19:05)

راولاکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن) راولاکوٹ سے راولپنڈی جانے والی ہائی ایس آزاد پتن کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی جس کے باعث 8افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

دنیا کی سب سے چھوٹی ماں کے بعد سب سے کم عمرباپ بھی سامنے آگیا، اس کی’ محبوبہ‘ کی عمر کتنی ہے اوران کا تعلق کہاں سے ہے؟ اب تک کی شرمناک ترین خبرآگئی
تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ سے راولپنڈی جانے والی ٹیوٹا ہائی ایس آزاد پتن کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثہ تیز رفتاری اور سڑک کی خراب حالت کے باعث بیش آیا۔ ریسکیو حکام کے بعد حادثے کے بعد وین گہری کھائی میں جا گری جس کے باعث 8مسافر موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

کلر سیداں میں طیارہ گرنے کی جھوٹی خبر نشر کرنے پر 9 ٹی وی چینلز کو نوٹسز جاری

زخمی افراد اور لاشوں کو مقامی افراد کی مدد سے نکالا گیا ۔ زخمیوں کو راولاکوٹ کے سی ایم ایچ ہسپتال اور شدید زخمیوں کو راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں