’اب کی بار ہم حملہ کردیں گے۔۔۔‘ ترکی نے روس کو اب تک کی سب سے خطرناک دھمکی دے دی، انتہائی سنگین صورتحال پیدا ہوگئی

’اب کی بار ہم حملہ کردیں گے۔۔۔‘ ترکی نے روس کو اب تک کی سب سے خطرناک دھمکی دے ...
’اب کی بار ہم حملہ کردیں گے۔۔۔‘ ترکی نے روس کو اب تک کی سب سے خطرناک دھمکی دے دی، انتہائی سنگین صورتحال پیدا ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) شام کی حدود سے ترک افواج پر فائرنگ کے واقعات پیش آنے کے بعد اب ترکی نے روس کو سنگین دھمکی دے دی ہے جس سے صورتحال بہت خطرناک ہو گئی ہے۔ فوکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترکی نے روس کو دھمکی دی ہے کہ ”اگر آئندہ شام کی حدود سے کراس بارڈر فائرنگ کرکے ہمارے فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا تو ہم جوابی حملہ کر دیں گے۔“

’صدام حسین کو پکڑا تو اس نے ایسی بات کہہ دی کہ امریکی خفیہ ایجنسی کے تمام ایجنٹ شرم سے پانی پانی ہوگئے‘ امریکی قید میں عراق کے سابق صدر سے تفتیش کرنے والے سی آئی اے ایجنٹ نے 10 سا ل بعد تہلکہ خیز تفصیلات بیان کردیں
ترک وزارت خارجہ کے ترجمان حسین مفتوگلو کا کہنا تھا کہ ”گزشتہ روز شام کی حدود سے ہونے والی فائرنگ میں ایک ترک فوجی جاں بحق ہو گیا تھا جس پر وزارت خارجہ نے روسی سفیر کو طلب کرکے احتجاج کیا ہے اور متنبہ کیا ہے کہ آئندہ ایسی حرکت ہوئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔“ حسین مفتوگلو کا کہنا تھا کہ ”ترک شام بارڈر پر سیزفائر معاہدے کی نگرانی کا انچارج روس ہے۔شام کی طرف اس علاقے کا کنٹرول شامی کرد فورسز کے پاس ہے۔ لہٰذا فائرنگ کے ان واقعات کو روکنا روس کی ذمہ داری ہے۔“ واضح رہے کہ ترکی شامی کرد فورسز کو کردباغیوں ہی کا حصہ سمجھتا ہے جو ترکی کے خلاف لڑ رہے ہیں۔