سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد، وزارت داخلہ نے سد باب کیلئے 7 رکنی کمیٹی قائم کردی

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد، وزارت داخلہ نے سد باب کیلئے 7 رکنی کمیٹی قائم ...
سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد، وزارت داخلہ نے سد باب کیلئے 7 رکنی کمیٹی قائم کردی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر روکنے کیلئے ڈائریکٹر ایف آئی اے کی سربراہی میں 7 رکنی کمیٹی قائم کردی، کمیٹی میں حساس اداروں کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے 7 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کا مقصد سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد روکنے کیلئے اقدامات کرنا ہوگا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے مظہر کاکا خیل کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کمیٹی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے ٹریننگ یاسین فاروق، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے شعیب عظیم، پی ٹی اے کے ڈی جی ویب مانیٹرنگ نثار خان اور ایس پی تنویر مصطفیٰ کو بطور رکن شامل کیا گیا ہے جبکہ اس کمیٹی میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے بھی ایک ایک نمائندے کو شامل کیا گیا ہے۔

مزید : قومی