مشکوک امریکیوں کو ویزے ،حکومت نے تحقیقات کرانے کا اعلان کر دیا ، آصف زرداری سر سے پاﺅں تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں:خواجہ محمد آصف

مشکوک امریکیوں کو ویزے ،حکومت نے تحقیقات کرانے کا اعلان کر دیا ، آصف زرداری ...
مشکوک امریکیوں کو ویزے ،حکومت نے تحقیقات کرانے کا اعلان کر دیا ، آصف زرداری سر سے پاﺅں تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں:خواجہ محمد آصف

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابقہ دور حکومت میں مشکوک امریکیوں کو ویزے جاری کرنے کی تحقیقات کرانے کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری سر سے پاﺅں تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آصف زرداری سر سے پاﺅں تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں، سابق حکومت کے سکینڈل بے نقاب ہورہے ہیں اور کرپشن اورکمیشنوں کے سکینڈل سامنے آرہے ہیں، ہماری حکومت پرکمیشن کے الزامات وہ لگا رہے ہیں جو سراپا کمیشن ہیں لیکن ہمیں الزام تراشی سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

پیپلز پارٹی نے حسین حقانی کو ویزوں کے اجراء کا اختیار دینے کا اعتراف کرلیا

انہوں نے امریکیوں کو ویزے جارے کرنے کے سکینڈل کی تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پر اسرار سینکڑوں افرادکو ویزے کیوں جاری ہوئے؟ اس کی انکوائری ہوگی،  پیپلز پارٹی بتائے مشکوک افراد کی پاکستان آمدکے مقاصدکیاتھے اور کن اختیارات کے تحت انہیں ویزے جاری کیے گئے؟۔انہوں نے کہا کہ  پیپلزپارٹی امریکیوں کےلئے جو کرتی رہی وہ سب تاریخ کاحصہ ہے جبکہ ملکی سیکیورٹی پر اثر انداز ہونے کی کوشش بھی تاریخ کا حصہ ہے، پیپلزپارٹی اپنا ملبہ اٹھائے اور حقائق کو نہ جھٹلائے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...