سعودی عرب میں مقیم2ملین سے زائد پاکستانی تحفظ حرمین الشریفین کے لئے تیار ہیں:صدر پاکستان

سعودی عرب میں مقیم2ملین سے زائد پاکستانی تحفظ حرمین الشریفین کے لئے تیار ...
سعودی عرب میں مقیم2ملین سے زائد پاکستانی تحفظ حرمین الشریفین کے لئے تیار ہیں:صدر پاکستان

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ممنون حسین نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم2ملین سے زائد پاکستانی حرمین الشریفین کے تحفظ کے لئے تیار ہیں ۔ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو خاصی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک خطے میں تجارت اور امن و امان کے فروغ کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔

خواجہ آصف کا امریکی ویزہ سکینڈل کی تحقیقات کرانے کا اعلان، آصف زرداری سر سے پاﺅں تک کرپشن میں ڈوبے ہیں: وزیر دفاع

تفصیلات کے مطابق سعودی سفیر عبد اللہ مرزوک نے صدر مملکت سے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں نمایاں کردار ادا کرنے پر صدر مملکت نے سعودی سفیر کی کوششوں کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے پاکستان کے تعلقات انتہائی اہم ہیں۔ دونوں ملکوں میںتجارتی حجم میں مزید اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

نیوٹیک اور بیت المال کا محکمہ مل کر ملک کے نوجوانوں کو پاﺅں پر کھڑا کرنے میں کلیدی کردار ادا کریںگے: ذوالفقار احمد چیمہ

سعودی سفیر نے پاکستان کے قیام کے دوران صدر مملکت اور حکومت پاکستان کی جانب سے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ آئندہ بھی دونوں ممالک کے بہتر تعلقات کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

مزید : قومی