ویزے جاری کرنے کا اختیار سفارت خانے کو دیا نہ کہ حسین حقانی کو : یوسف رضا گیلانی

ویزے جاری کرنے کا اختیار سفارت خانے کو دیا نہ کہ حسین حقانی کو : یوسف رضا ...
ویزے جاری کرنے کا اختیار سفارت خانے کو دیا نہ کہ حسین حقانی کو : یوسف رضا گیلانی

  


ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے امریکیوں کو ویزے جاری کرنے کے الزامات کے جواب میں کہا ہے کہ ویزے جاری کرنے کا اختیار سفارت خانے کو دیا تھا نہ کی اس وقت امریکہ موجود سفیر حسین حقانی کو ۔دنیا کے تمام دارالخلافوں میں سکیورٹی ایجنسیز کی نمائندگی لازمی ہوتی ہے، امریکہ میں بھی دیگر سکیورٹی ایجنسیز کے لوگ موجود ہوتے ہیںا ایبٹ آباد آپریشن کرنے والے کسی ویزے پر نہیں آئے تھے، معاملے کو اچھالنے کا مقصد اصل مسائل سے توجہ ہٹانا ہے ، میرا خظ لکھنے کا واحد مقصد پروسیجر کو سپیڈ اپ کرنا تھا، کسی قانون کی خلاف ورزی کرنا نہیں تھا۔

حسین حقانی کے بیانات زیادہ بڑی بات نہیں ہے:یوسف رضا گیلانی

سابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں حسین حقانی کے انکشافات کے معاملے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہامیں نے بطور وزیر اعظم کسی رول کی خلاف ورزی نہیں کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میرے جس خط کا ذکر ہو رہا ہے اس کے متعلق متعلقہ وزارتوں سے بھی رائے لی گئی تھی اور وہ باقاعدہ پروسیجر کے تحت متعلقہ وزارتوں سے ہوتا ہوا حسین حقانی تک پہنچا تھا۔

عمران خان حسد کے مرض میں مبتلا،پوری قوم خان صاحب کی ہدایت کیلئے دعا گو ہے:مریم اورنگزیب

سابق وزیر اعظم نے مطالبہ کیا کہ 2002ءسے 2017ءتک جاری کردہ ویزوں کی تحقیقات کرائی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی حسین حقانی کا واٹس ایپ ملا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ انہوں نے ویزے سکیورٹی ایجنسیز کے لوگوں سے کلیئرنس لینے کے بعد جاری کئے۔ سابق وزیر اعظم نے بتایا کہ سفیر ایمبیسی اور عملے کو نظر انداز کرکے ویزے نہیں دے سکتا، امریکی سپیشل فورسز کو ویزے جاری کرنے کا اختیار نہیں دیا تھا۔

عرس حضرت مادھو لال حسینؒ ، پنجاب حکومت نے کل لاہور میں چھٹی کا اعلان کر دیا

سابق وزیر اعظم نے مطالبہ کیا کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ جاری کر دی جائے تو کوئی ابہام باقی نہیں رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں روز ہی کچھ نہ کچھ ہوتا ہے، بلاوجہ ایشو بنایا جارہا ہے، ایشو بنانے والوں کو پیپلز پارٹی کے دوبارہ اقتدار میں آنے کا خوف ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سفیر کو اختیار دینے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ قوانین نظر انداز کر دے۔

مزید : قومی /اہم خبریں