لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کتنی تنخواہ لیتے ہیں ،مراعات کیا ہیں ،تفصیلات جاری

لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کتنی تنخواہ لیتے ہیں ،مراعات کیا ہیں ،تفصیلات ...
لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کتنی تنخواہ لیتے ہیں ،مراعات کیا ہیں ،تفصیلات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے اپنی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات جاری کردی ہیں ۔چیف جسٹس نے معلومات تک رسائی کے قانون کا خود پر اطلاق کرتے ہوئے یہ تفصیلات جاری کی ہیں ۔

نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی قصور میں پولیس پر فائرنگ،2پولیس اہلکار شہید

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ماہانہ دس لاکھ پچاس ہزار پانچ سو اڑتیس روپے تنخواہ لیتے ہیں، جس میں بنیادی تنخواہ 7,13,280 روپے کے علاوہ 2,69,525 روپے سپیشل جوڈیشل الاﺅنس اور 67,733 روپے میڈیکل الاﺅنس شامل ہیں،چیف جسٹس سرکاری گھر میں رہائش پذیر ہیں جس کی وجہ سے وہ 65,000 روپے ماہانہ ہاﺅس رینٹ الاﺅنس نہیں لے رہے۔ ہائی کورٹ نے ایک مراسلے کے ذریعے پنجاب انفارمیشن کمیشن کو بھی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی تنخواہ اور مراعات بارے آگاہ کر دیا ہے،جسٹس سید منصور علی شاہ تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات جاری کرنے والے اعلیٰ عدلیہ کے پہلے جج ہیں ،اگرچہ تنخواہ اور مراعات خفیہ معاملہ نہیں ہے تاہم اس سے قبل کسی جج کی طرف سے تنخواہوں اور مراعات کو عوام کیلئے منظر عام پر لانے کی نظیر موجود نہیں ہے۔مزید برآں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت پرپنجاب ٹرانسپرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت ڈپٹی رجسٹرار شہباز اشرف کو پبلک انفارمیشن آفیسر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔

مزید :

لاہور -