ممکنہ امریکی پابندیوں کا بل امریکی سینٹ میں پیش، ایران نے اپنا ایٹمی پروگرام دوبارہ شروع کرنے کی دھمکی دے دی

ممکنہ امریکی پابندیوں کا بل امریکی سینٹ میں پیش، ایران نے اپنا ایٹمی پروگرام ...
ممکنہ امریکی پابندیوں کا بل امریکی سینٹ میں پیش، ایران نے اپنا ایٹمی پروگرام دوبارہ شروع کرنے کی دھمکی دے دی

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم ممالک کے خلاف امریکی صدر کی انتقامی کارروائیوں میں شدت ، امریکی سینٹ میں ایران پر پابندیوں کا بل پیش کردیا گیا۔ دوسری جانب ایران نے اپنا ایٹمی پروگرام دوبارہ شروع کرنے کی دھمکی دے دی

ویزے جاری کرنے کا اختیار سفارت خانے کو دیا نہ کہ حسین حقانی کو : یوسف رضا گیلانی

تفصیلات کے مطابق امریکی سینٹ میں ایران کی جانب سے اپنا میزائل پروگرام شروع کرنے پر اس کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی سفارش کا بل پیش کردیا گیا ہے۔7ری پبلکن اور7ڈیموکریٹس نے پابندیوں کابل سینیٹ میں پیش کیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق سینٹ میں پیش کیا جانے والا یہ بل بھاری اکثریت سے پاس ہو جائے گا جبکہ ایران نے امریکی حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر امریکہ نے ایران پر پابندیاں عائد کیں تو وہ اپنا ایٹمی پروگرام دوبارہ شروع کردے گا۔

مزید :

بین الاقوامی -