بیرون ممالک بھجوانے کاجھانسہ دے کررقوم ہتھیانے والا ملزم احاطہ ہائیکورٹ سے گرفتار

بیرون ممالک بھجوانے کاجھانسہ دے کررقوم ہتھیانے والا ملزم احاطہ ہائیکورٹ سے ...
بیرون ممالک بھجوانے کاجھانسہ دے کررقوم ہتھیانے والا ملزم احاطہ ہائیکورٹ سے گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)ہائیکورٹ نے شہریوں کوبیرون ممالک بھجوانے کاجھانسہ دے کررقوم ہتھیانے والے ملزم کی ضمانت خارج کردی جس کے بعد ایف آئی اے نے ملزم عارف محمودکواحاطہ ہائیکورٹ سے گرفتارکرلیا۔

بینک ڈیفالٹر موبائل زون کی جائیداد کی نیلامی کے لئے کارروائی شروع

جسٹس عالیہ نیلم نے ملزم عارف محمودکی درخواست ضمانت پرسماعت کی۔ملزم کی جانب سے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ ایف آئی اے نے محمد ریاض کی درخواست پراسکے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیاجبکہ وہ بےگناہ ہے عدالت میں ایف آئی اے کی جانب سے سرکاری وکیل نے موقف اختیارکیا کہ ملزم نے محمد ریاض کو سعودی عرب بھجوانے کے لئے 5لاکھ 10ہزارروپے لئے اور ملائشیاءبھجوادیاجہاں سے اسے ڈی پورٹ کردیاگیا۔محمدریاض کی درخواست پرایف آئی اے نے ملزم عارف محمود کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کئی شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دےکر لاکھوں روپے ہتھیا چکا ہے۔ 

مزید :

لاہور -