پیپلزپارٹی کے راہنماسہیل بابربٹ کے قتل کے مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعہ ختم

پیپلزپارٹی کے راہنماسہیل بابربٹ کے قتل کے مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعہ ختم
پیپلزپارٹی کے راہنماسہیل بابربٹ کے قتل کے مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعہ ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)انسداددہشت گردی کی عدالت نے پیپلزپارٹی کے راہنماسہیل بابربٹ کے قتل کے مقدمہ میں لگائی گئی دہشت گردی کی دفعہ ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان حبیب سابی اور شفقت بابر کو ضمانت کے لئے سیشن عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ۔

ہائی کورٹ بار میں وکلاءکے لئے یوگا کلاسز کا اجراء

انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیپلز پارٹی کے راہنماسہیل بابربٹ قتل کیس میں 2ملزموں حبیب عرف سابی اور شفقت عرف بگانے درخواست ضمانت دائر کررکھی تھی،عدالت نے درخواست ضمانتوں پر مناواں پولیس سے مقدمے کاریکارڈ طلب کیا،عدالت میں گزشتہ روزملزموں کے وکلانے دئردرخواست میں موقف اختیار کررکھا تھا کہ پولیس نے دہشت گردی کی دفعہ غلط لگائی ہے،دہشت گردی کی دفعہ اس جگہ لگائی جاتی ہے کہ کیس پبلک مقام پر واقعہ ہو، انہوں نے کہاکہ یہ واقعہ ذاتی دشمنی کاہے۔عدالت سےاستدعا کی گئی کہ دہشتگردی کی دفعہ کو ختم کرتے ہوئے کیس کو سیشن کورٹ میں بھجوا یا جائے۔ عدالت نے وکلا کی بحث کے بعد کیس سے دہشتگردی کی دفعہ کو ختم کرتے ہوئے سیشن کورٹ سےرجوع کرنےکاحکم دیا۔ 

مزید :

لاہور -