سعودی عرب ، عراق کے تمام قرضے معاف کر کے دونوں ممالک کے درمیان پروازیں دوبارہ شروع کرے گا: سعودی وزیر خارجہ

سعودی عرب ، عراق کے تمام قرضے معاف کر کے دونوں ممالک کے درمیان پروازیں دوبارہ ...
سعودی عرب ، عراق کے تمام قرضے معاف کر کے دونوں ممالک کے درمیان پروازیں دوبارہ شروع کرے گا: سعودی وزیر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب نے عراق کے ذمہ واجب الادا قرضوں کی معافی اور ریاض سے بغداد اور نجف کے درمیان پروازوں کو دوبارہ شروع کرنے کی پیشکش کردی ہے۔ عراق نے سعودی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عراق کو تعمیر نو اور دہشتگردوں سے مقابلے کے لئے سخت مالی امداد کی ضرورت ہے۔

مسلم امہ ناموس رسالتﷺ کے تحفظ کیلئے متحد ہے ، اسلامی ممالک سے آرا ملنے کے بعد معاملہ اقوام متحدہ میں بھی اٹھایا جائے گا :مسلم ممالک کے سفیروں کے اجلاس کا اعلامیہ
عرب ٹی وی کے مطابق واشنگٹن میں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اور عراقی وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصب کو عراق کے واجب الادا قرضے معاف کرنے کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان پروازیں شروع کرنے کی پیشکش کردی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب عراق کے ساتھ نیک نیتی کے طور پر اپنے قرضوں کو معاف کرنے پر غور کررہاہے تاہم قرضوں کا حجم نہیں بتایاگیا، سعودی وزیر نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کی خاطر ریاض سے بغداد اور نجف کے لئے فضائی پروازیں شروع کرے گا۔

روہنگیا مسلمانوں پر مظالم ناقابل برادشت ، یورپی یونین کی قراداد کے بعد اقوام متحدہ مظالم کی تفتیش کرے گی
اس موقع پر عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ انکے ملک کو تعمیر نو اور دہشتگردوں سے مقابلے کے لئے مالی امداد کی سخت ضرورت ہے، انہوں نے سعودی پیشکش کا خیر مقدم کیا۔