فروری 2018ء ، صارفین ، کمپنیوں ، نجی شعبہ کے قرضوں کا حجم 4.893کھرب روپے تک بڑھ گیا

فروری 2018ء ، صارفین ، کمپنیوں ، نجی شعبہ کے قرضوں کا حجم 4.893کھرب روپے تک بڑھ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(اے پی پی) فروری2018ء کے دوران صارفین اورکمپنیوں سمیت نجی شعبہ کو فراہم کردہ قرضوں کا حجم4.893 کھرب روپے تک بڑھ گیا۔ اس طرح فروری کے دوران قرضوں کی فراہمی میں18فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق صرف نجی شعبہ کے مجموعی قرضے4.13 کھرب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فروری2018ء کے دوران صارفین، کمپنیوں اورنجی شعبہ کو فراہم کردہ قرضوں کا حجم4893 ارب روپے تک بڑھ گیا جس کی بنیادی وجہ شرح سود میں کی جانے والی نمایاں کمی ہے۔
ایس بی پی کے مطابق گذشتہ پانچ سال کے دوران نجی شعبہ کو فراہم کردہ قرضوں کی شرح میں سالانہ10.54فیصد کا اوسط اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -