ایک ماہ کے دوران فرنس آئل سے بجلی پیدا کرنے میں 18فیصد کمی

ایک ماہ کے دوران فرنس آئل سے بجلی پیدا کرنے میں 18فیصد کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) گذشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال فروری کے دوران فرنس آئل سے بجلی پیدا کرنے میں18فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس سے فرنس آئل کی درآمدات میں کمی کے نتیجہ میں قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوئی ہے۔ عارف حبیب لمیٹڈکے تجزیہ کار راؤ عامر نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ فروری2017ء کے دوران ملک میں پیدا کی جانے والی بجلی میں سے فرنس آئل سے 26.3 فیصد بجلی پیدا کی جارہی تھی جبکہ فروری2018ء کے دوران فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار کا تناسب8.3 فیصد تک کم ہوگیا ہے۔ اس طرح فروری2017ء کے مقابلہ میں فروری2018ء کے دوران فرنس آئل سے بجلی پیدا کرنے کی شرح میں18فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -