سپر یم کورٹ کاحکم ،ایل ڈی اے نے اسحاق ڈار کے گھر کے باہر سے سڑ ک کو دوبارہ پار ک کا حصہ بنانے کیلئے کام شروع کردیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپر یم کورٹ کے حکم کے بعد ایل ڈی اے نے (ن) لیگ کے سینیٹر اسحاق ڈار کے گلبرگ میں واقع گھر کے باہر سے سڑ ک کو دوبارہ پار ک کا حصہ بنانے کیلئے کام شروع کردیا ہے جبکہ اخر اجات ڈی جی ایل ڈی اے اور سینیٹر اسحاق ڈار برداشت کر یں گے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے گلبرگ 3 لاہور میں پارک کے حصے کو اسحاق ڈار کے گھر کے باہر سڑ ک بنانے کا نوٹس لیا تھا جسکے بعدڈی جی ایل ڈی اے کو سپر یم کورٹ میں طلب کر کے انکومذکورہ سڑ ک ختم کر کے 10 دن کے اندر اندر اس کو دوبارہ پارک کا حصہ بنانے کا حکم دیاتھا ۔ایل ڈی اے نے سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد سینیٹر اسحاق ڈار کے گھر کے باہر سے سڑ ک کو دوبارہ پار ک کا حصہ بنانے کیلئے کام شروع کر دیا ہے، ملازمین نے جنگلہ دیوار اور سڑک توڑ دی اور سڑک کا رقبہ دوبارہ پارک میں شامل کر دیا ،نجی ٹی وی نے دعوی کیا کہ اس پر آنے والےاخر اجات ڈی جی ایل ڈی اے اور سینیٹر اسحاق ڈار برداشت کر یں گےتاہم اس کی مصدقہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہوئی ۔دوسری طرف گلبرگ 3 کے ایچ بلاک میں اسحاق ڈار کی رہائش کے باہر پارک کی جگہ پر سڑک ختم کرنے پراہل علاقہ نےخوشی کااظہار کیاہے،پارک کی جگہ پر بننے والی سڑک ایک سال قبل غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھی۔یاد رہے کہ برطانیہ میں موجود مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر اسحاق ڈار نے گذشتہ رات نجی ٹی وی’’ دنیا نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاتھا کہ ڈی جی ایل ڈی اے نے سپریم کورٹ میں غلط بیانی کی، انہوں نے خود کہا تھا کہ وہ میرے گھر کے سامنے سڑک چوڑی کرنا چاہتے ہیں۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ عدالت کو تمام حقائق اکھٹے کرنا چاہیے تھے، ڈی جی ایل ڈی اے کو کبھی زبانی حکم نہیں دیا اور کیا ایل ڈی اے فون پر چلتا ہے؟۔