رز کمالی کی اداکاری کے اسرار و رموز پر خصوصی توجہ

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل رزکمالی نے ٹی وی ڈراموں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر اداکاری کے اسرار و رموز کی آگاہی کے لئے خصوصی طور پر توجہ دینی شروع کردی ہے او ر آج کل اپنے زیر تکمیل ڈراموں کے سکرپٹس کو بغور مطالعہ کرکے اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے ریہرسل پر توجہ دے رہی ہیں اور فیشن انڈسٹری کے ایونٹ اور فیشن شوز کے لئے وقت کم دے رہی ہیں۔ اس وقت ہر نجی چینل کے ڈرامہ میں نظر آرہی ہیں۔ اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ ہر فنکارہ کی خواہش ہوتی ہے کہ نت نئے کردار ادا کرے اور اپنی فنی صلاحیتوں کے ذریعے ناظرین کو تفریح کے مواقع فراہم کرکے متاثر کرے۔