کسی کو سازش سے نہیں اپنے کام سے ہرانا چاہیے،سلیم خان

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارو ماڈل سلیم خان نے کہا کہ فلموں اور ڈراموں میں منفر د مقام رکھتا ہوں ‘فلموں کے مقابلے میں ڈراموں میں کام کر نے کا زیادہ مزہ آتا ہے ‘ میں ویسا ہی کام کر رہاہوں جیسا پرستارپسند کرتے ہیں۔ سلیم خان نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرے کام کو صرف پاکستان نہیں بلکہ بھارت میں بھی پسند کیا جا تاہے جس کی بنیادی وجہ میرے کام کا منفرد انداز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے ویسا کام کر رہی ہوں جیسا شائقین پسند کرتے ہیں‘ میں لاتعدادکام کرچکی ہوں میں تو اتنا جانتا ہوں کہ فنکار کو سازش سے نہیں بلکہ اپنے کام سے دوسروں کو ہرانا چاہیے۔