فلم ’’نانک شاہ فقیر‘‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا
ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ فلم ’نانک شاہ فقیر‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار اکشے کمار نے ٹویٹر پر فلم ’’نانک شاہ فقیر‘کا 2 منٹ کے دورانیے پر مشتمل نیا ٹریلر شیئر کیا ہے جس کی کہانی پہلے سکھ گرو گرو نانک دیو کی تعلیمات اور زندگی پر مبنی ہے، فلم میں اداکار عارف زکاریا، پونیت سکا، عدیل حسین، ٹوم الٹر، شردھا کؤل اور دیگر شامل ہیں، فلم رواں سال 13 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔اکشے کمار نے کہا ہے کہ فلم ’’کیسری ‘‘ میں اپنے کردار کے لئے پگڑی پہننا باعث فخر محسوس ہوتا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار اکشے کمار نے فلم ’’نانک شاہ فقیر ‘‘ کے ٹریلر لانچ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم ’’سنگھ از کنگ ‘‘ اور سنگھ از بلنگ‘‘ کے بعد اب وہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے فلم ’’کیسری ‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں اور فلم میں اپنے کردار کے لئے ہر بار جب پگڑی پہنتے ہیں تو ان کا دل فرط جذبات سے بھر جاتا ہے اور باعث فخر محسوس ہوتا ہے۔