دیشا پتانی بہت اچھی دوست ہیں، ٹائیگر شروف

دیشا پتانی بہت اچھی دوست ہیں، ٹائیگر شروف
دیشا پتانی بہت اچھی دوست ہیں، ٹائیگر شروف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف نے کہا ہے کہ اداکارہ دیشا پتانی ان کی بہت اچھی دوست ہیں جس کے باعث ان دونوں کی اداکاری میں بغیر کسی رکاوٹ کے قدرتی طور پرنکھار آجاتا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹائیگر شروف نے کہا ہے کہ دیشا پتانی اپنے کام کے ساتھ مخلص اور بہت محنتی لڑکی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ وہ میری بہت اچھی دوست بھی ہیں جس کے باعث ہماری اداکاری میں بغیر کسی رکاوٹ کے قدرتی طور پر نکھار آجاتا ہے۔
ٹائیگر شروف اور دیشا پتانی فلم ’’ باغی 2‘‘ میں دکھائی دیں گے جو 30 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -