ڈائریکٹر شہزاد رفیق کا نئی فلم پر کام شروع

ڈائریکٹر شہزاد رفیق کا نئی فلم پر کام شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)لالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر شہزاد رفیق نے اپنی نئی فلم پر کام شروع کردیا ہے .فلم کے سکرپٹ پر کام پہلے ہی مکمل کیا جاچکا ہے جبکہ اب میوزک پر کام کیا جارہا ہے جس کے لئے انہوں نے نوجوان میوزک ڈائریکٹر نوید ناشاد کا انتخاب کیا ہے جو کئی فلموں اور بے شمار ڈراموں کا میوزک تیار کرچکے ہیں.شہزاد رفیق کا کہنا ہے کہ میوزک کی تکمیل کے بعد وہ جلد ہی فلم کی تمام تفصیلات منظرعام پر لائیں گے۔
. یاد رہے کہ شہزاد رفیق کئی سپر ہٹ فلمیں بناچکے ہیں جبکہ وہ ٹی وی کے لئے بھی کام کررہے ہیں۔

مزید :

کلچر -