عائزہ خان بہت جلد اپنا فلمی کیرئر شروع کریں گی

عائزہ خان بہت جلد اپنا فلمی کیرئر شروع کریں گی
عائزہ خان بہت جلد اپنا فلمی کیرئر شروع کریں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل عائزہ خان بہت جلد اپنا فلمی کیرئر شروع کرنے جارہی ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ عائزہ خان فلمی کیرئر کی شروعات ہوم پروڈکشن سے کریں گی جس میں ان کے مقابل دانش تیمور ہوں گے۔ٹیلی ویژن کی اس مقبول جوڑی کو کئی بار فلموں میں اکٹھے کام کرنے کی پیشکش کی گئی لیکن مختلف وجوہات کی بنا پر وہ انکار کرتے رہے جبکہ اس کے علاوہ عائزہ خان کو اکیلے بھی متعدد فلموں میں کام کی آفرز ہوئیں مگر وہ بھی انکار کرتی رہیں لیکن ان کا انکار اب اقرار میں بدل گیا ہے۔عائزہ خان بہت جلد دانش تیمور کے ہمراہ بڑی سکرین پر دکھائی دیں گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ دانش تیمور ذاتی فلم شروع کرنے والے ہیں جس کے مختلف مراحل کی تیاری جاری ہے تاہم اس حوالے سے دیگر تفصیلات پوشیدہ رکھی جارہی ہیں۔

مزید :

کلچر -