کنگنا رناوت نے 31درخت لگا 31 ویں سالگرہ منائی

کنگنا رناوت نے 31درخت لگا 31 ویں سالگرہ منائی
کنگنا رناوت نے 31درخت لگا 31 ویں سالگرہ منائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے 31 درخت لگا کر اپنی 31 ویں سالگرہ منائی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 23 مارچ 1987ء میں پیدا ہونے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے زندگی کی 31 بہاریں دیکھ لیں ہیں۔انہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر پودے لگا کر ایک چھی روایت قائم کی ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2006ء میں فلم ’’گینگسٹر ‘‘ سے کیا جسے بے حد کامیابی ملی، جس کے بعد انہوں نے وہ لمحے،لائف ان اے میٹرو،اور فیشن میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس پر انہیں متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔ ان کی معروف فلموں میں وہ لمحے، لائف ان اے میٹرو، فیشن، ونس اپون اے ٹائم ان ممبئی،راز دا مسٹری کنٹینیوز، تنو ویڈز منو، کرش3 ، تنو ویڈز منو ریٹرنز اور دیگر شامل ہیں، انہیں فلموں میں بہترین اداکاری پر متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔ اداکارہ کنگنا رناوت ان دنوں فلم مانیکرنیکا،دا کوئین آف جھانسی کی عکسبندی میں مصروف ہیں جو رواں سال 27 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -