علی ظفر کا عمران خان کوکسی کیخلاف بیان بازی نہ کرنے کا مشورہ

علی ظفر کا عمران خان کوکسی کیخلاف بیان بازی نہ کرنے کا مشورہ
علی ظفر کا عمران خان کوکسی کیخلاف بیان بازی نہ کرنے کا مشورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) سیاستدان انتخابات سے قبل اپنی سیاسی دکانیں چمکا رہے ہیں اور ایک دوسرے کے خلاف خوب بیانات دے رہے ہیں۔ایسا ہی کام تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کیا تو معروف گلو کار علی ظفر نیانہیں ایسا نہ کرنے کا مشورہ دے دیا . سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے شریف اور ڈار خاندان پر منی لانڈرنگ اور کرپشن کے الزامات لگائے اور روپے کی قدر میں کمی پر اسحاق ڈار کی پالیسیوں کو ذمہ دار ٹھہرایاتو علی ظفر سے بھی چپ نہ رہا گیا اور اس پر جواب دیتے ہوئے کہا ’’سر،اس ملک کے لیے آپ کی کوششوں پر ہم آپ سے پیار کرتے ہیں لیکن شاید مختلف معاملات پر ٹائمنگ اہمیت رکھتی ہے،آج کرکٹ گھر آنے پر قوم جشن منا رہی ہے ،آپ کرکٹ ہیرو بھی ہیں اس لیے ہمیں آپ سے امید ہے کہ اگر آپ عوام کو ملنے والی ان خوشیوں میں شرکت نہیں کر سکے لیکن آ پ اسے ضرور سراہیں گے۔ ‘‘گلو کار کے اس جواب پر سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچ گیا اور لوگوں نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

مزید :

کلچر -