زائد قیمت پر ناقص اشیاء ہسپتالوں اور تفریح گاہوں کی کینٹینیں بیماریاں بانٹنے لگیں

زائد قیمت پر ناقص اشیاء ہسپتالوں اور تفریح گاہوں کی کینٹینیں بیماریاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جاوید اقبال) صوبائی دارالحکومت میں واقع ہسپتالوں اور تفریح گاہوں میں واقع کینٹینوں میں گراں فروشی آخری حدیں پار کر گئی ہے ۔گزشتہ روز 23مارچ کی چھٹی کے روز تفریح گاہوں میں واقع کینٹینوں اور کیفے ٹیریا میں اورچارجنگ عروج پررہی ، باسی اور غیر معیاری اشیائے خوردو نوش اور جعلی مشروبات بھی فروخت ہوتے رہے ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ فوڈ اتھارٹی نے آنکھیں بند کررکھی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ہسپتالوں میں کئی کئی کینٹینیں نو پرافٹ نو لاس پر سالانہ ٹھکیوں پر دی گئی ہیں مگر ہر کینٹین پر مقررہ ریٹوں سے زائد ریٹ پر اشیائے خوردونوش فروخت کی جارہی ہیں جو کہ غیر معیاری ہیں یہاں سے کھانے والے مریضوں کے لواحقین پیٹ کے امراض میں مبتلا ہو جاجاتے ہین غلیظ ڈرموں میں آلودہ پانی گاہکوں کو پلایا جاتا ہے جس سے روزانہ سینکڑوں لوگ جو یہاں سے کھاتے ہیں وہ پیٹ کی بیماریاں لیکر ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ کیٹنیوں پر پچاس فیصد سے زائد جعلی مشروبات فروخت ہو رہے ہیں ریگولرڈرنک کی قیمت 20 روپے ہے جبکہ یہاں30 سے35 روپے میں فروخت ہوتے ہیں جبکہ ہاف لیٹر کی بوتل کی قیمت عام مارکیٹ میں 40 روپے ہے جبکہ یہ60 روپے میں فروخت ہوتی ہے چائے کا کپ عام مارکیٹ میں 20 روپے کا ملتا ہے جبکہ یہاں پر50 روپے میں ہے روٹی دس روپے بریانی 200روپے ‘ دال اور سبزی100روپے میں فروخت ہورہی ہے یہی عالم پارکوں میں واقع کیفے ٹیریاز میں ہے جہاں عام مارکیٹ کی نسبت اشیاء م 40 سے 50 فیصد زائد پر فروخت ہو رہی ہیں،باغ جناح ،ریس کورس، ماڈل ٹاؤن پارک ،چڑیا گھر،جلو پارک اور مینار پاکستان میں واقع کینٹینوں پر غیر معیاری اور زائد نرخوں پر اشیائے کی فروخت جاری ہیں ۔اس حوالے سے ڈی جی فوڈ نوالامین مینگل سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ہم تمام کینٹینوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں پارکوں میں واقع کینٹینوں میں معیار کو یقینی بنانے کا ذمے دار پی ایچ اے جبکہ ہسپتالوں کا انچارج ایم ایس ہے کیونکہ وہ فوڈ انسپکٹر کا درجہ بھی رکھتے ہیں اگر وہ کارروائی نہیں کر سکتے تو ہمیں آگاہ کریں پھر ہم کارروائی کریں گے ۔