23مارچ پاکستانیوں کے لئے تجدید عہد کا دن ہے،اشرف بھٹی
لاہور( نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے اپنے حلقہ انتخاب کے علاقے صوئے آصل میں یوم پاکستان ڈے کی مناسبت سے رکھی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن ہر پاکستانی کے لئے اس تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم نے پاکستان کو حقیقی معنوں میں اقبال اور قائد کا پاکستان بنانا ہے اور (ن) لیگ جیسے لٹیروں سے پاکستان کی جان چھڑانی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ملک پر سب سے زیادہ حکومت کی لیکن آج بھی عوام صاف پانی، تعلیم اور صحت جیسے بنیادی حقوق سے محروم ہیں، پڑھے لکھے ڈگری ہولڈر نوجوان بے روزگار ہیں، لاقانونیت کا راج ہے، طویل ترین حکومت کے بعد آج بھی شہباز شریف عوام کو انقلاب کی بتی کے پیچھے لگا نے کی کوشش کر رہے ہیں اور نواز شریف سب کے ساتھ مل بیٹھنے کی بات کرتے ہیں۔
اشرف بھٹی