پیر ظفر احمد شاہ کے عرس پر اجتماعی شادیوں کی تقریب

پیر ظفر احمد شاہ کے عرس پر اجتماعی شادیوں کی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندے سے) پیر سید ظفر احمد شاہ ؒ قادری جماعتی کے سالانہ عرس کے موقع پر اجتماعی 63 شادیاں کروائی گئیں اس موقع پر پیرطریقت رہبرشریعت صاحبزادہ الحاج الحافظ ابوسالار پیر سید شاہ شہزاد ظفر قادری زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ قادریہ جماعتیہ ڈیرہ ،پیر سید ظفر احمد شاہؒ قادری بھکھی شریف نے بتایا کہ ہر سال غریب اور متوسط طبقے کی بچیوں کی اجتماعی شادیاں کروائی جاتی ہیں جس کا مقصد اللہ اوررسول کی رضا ہے اور اس موقع پر بچیوں کو جہیز گھریلو برتن و مکمل ساز سامان بھی دیا جاتا ہے۔ اجتماعی شادیوں کی تقریب انتظامات کو سنبھالنے میں محمد افضال احمد قادری حاجی محمد عبداللہ قادری، سید شاہ نواز شہزاد سید سالار حیدر شاہ عدنان علی میاں محمد جمیل حاجی اعجاز الحق بھی متحرک نظر آئے۔