آل پاکستان وکرز کنفیڈریشن کی یوم پاکستان پر تقریب پرچم کشائی

آل پاکستان وکرز کنفیڈریشن کی یوم پاکستان پر تقریب پرچم کشائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے زیراہتماملک بھر کے محنت کشوں نے23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ایک سادہ اور منظم اجلاس کرکے پرچم کشائی کی ۔لاہور میں ایک خصوصی تقریب بختیار لیبرہال میں ہوئی جس میں سینکڑوں محنت کشوں نے آزادی پاکستان اور دفاع پاکستان کے شہداء اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور اْن کے رفقاء کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا وطن عزیز کی تعمیر وترقی کے لئے ملک بھر کے محنت کش طبقہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل بالخصوص ملک میں غربت، جہالت، بیماری ، بے روزگاری اور سماج میں غریب و امیر کے مابین روزافزوں بے پناہ فرق دور کرنے کے لئے کوئی کسر ایفاء نہیں رکھیں گے ۔ اجلاس میں بزرگ مزدور راہنماء خورشیداحمد جنرل سیکرٹری، روبینہ جمیل صدر، یوسف بلوچ چیئرمین، اکبر علی خان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، اْسامہ طارق سیکرٹری،سعید گجر، راناشکور ودیگر نمائندگان کنفیڈریشن ہذا نے خطاب کیا ۔