تحریک انصاف کرپشن کا خاتمہ کر کے دم لے گی،نوید اختر خان
لاہور(پ ر) تحریک انصاف پی پی 139 کے رہنما خان نوید اختر خان نے یوم پاکستان میں ملک وملت کے غیور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ لاہورکے منٹو پارک کی تاریخ کی گواہ ہے کہ پاکستان ہمارے اسلاف کی ناقابل فراموش قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا ۔ تحریک انصاف پاکستان کے مجاہدوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے پاکستان کے خواب کو عملی جامہ پہنایا۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف ملک میں کرپشن اور اقربا پروری کے نظام کاخاتمہ کرکے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں آزاد خوشحال ریاست بنائے گی ۔
نوید اختر