بیگم نصرت بھٹو پاکستانی خواتین کیلئے رول ماڈل ہیں،ثمینہ گھرکی
لاہور (نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی صدر ثمینہ خالد گھرکی ‘ سنیئر خاتون رہنما بیگم شمیم خان نیازی اور شعبہ خواتین لاہور کی جنرل سیکرٹری سونیا خان نیازی نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلا شبہ بیگم نصرت بھٹو پاکستان کی خواتین کے لئے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہیں انہوں نے ایک آمر کے دور مین جس طرح سے پیپلز پارٹی کے لئے جدوجہد کی وہ ہمیشہ پاکستان کی سیاسی جدوجہد کی تاریخ میں سنہری حرو ف سے لکھی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے کامیاب جلسوں کی وجہ سے پیپلز پارٹی کے سیاسی مخالفین کی راتوں کی نیند یں اڑ گئی ہیں سالہا سالوں سے ملک و قوم پر مسلط کرپشن زدہ (ن) لیگ نے ملکی اداروں کو مضبو ط کر نے کی بجائے انہیں تباہ کر دیا ہے احتساب سے جمہوریت کو نہیں تخت رائیونڈ کو خطرہ ہے انہوں نے کہاکہ پانامہ چور حکمرانوں کا راستہ روکناوقت کی ضرورت بن چکا ہے کرپشن میں ملوث لوگ کرپشن کے خاتمے اور فرسودہ نظام کی تبدیلی میں پانامہ چور سب سے بڑی رکاوٹ ہیں آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہو گا ۔