سینیٹر خالد شاہین بٹ کی والدہ کیولری گراؤنڈ کے قبرستان میں سپرد خاک

سینیٹر خالد شاہین بٹ کی والدہ کیولری گراؤنڈ کے قبرستان میں سپرد خاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( اپنے نمائندے سے)وائس چیئرمین اوورسیز کمیشن پنجاب سینیٹرکیپٹن (ر) خالد شاہین بٹ کی والدہ کوگزشتہ روزہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں کیولری گراؤنڈ لاہور کینٹ کے قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔مرحومہ کی عمر 95برس تھی وہ کچھ عرصہ علیل رہنے کے بعدجمعرات کے شب خالق حقیقی سے جا ملیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ ان کی رہائش گاہ کے سامنے جامع مسجد میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمان شامی ،ممتاز کالم نگار انعام اللہ نیازی،رجسٹرارکوپرآیٹو پنجاب ذوالفقار احمد گھمن، ڈی جی اوورسیزیزجاوید اقبال بخاری، سیکرٹری ایمراآصف محمودبٹ،سمیت پولیس ،آرمی بیوروکریٹس کی بڑی تعداد شامل تھی شرکا ء نے دعا کی کہ االلہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے اور سوگواران انجم محمود بٹ ،شاہ رخ بٹ،تنویربٹ،خالد بٹ ،کیپٹن خالدشاہین بٹ کو صدمہ برادشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے