23مارچ کا دن بزرگوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،میاں جاوید
لاہور(پ ر)تحریک انصاف کے رہنما پی پی 166 میاں جاوید علی نے یوم پاکستان میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ23 مارچ ہماری ملکی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمارے بزرگوں نے قیام پاکستان کیلئے گرانقدر قربانیاں دیں ۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف اسلامی جمہوریہ پاکستان کو دنیا کی عظیم معاشی اور ترقی یافتہ بنائے گی ۔