پاکستان اور سری لنکا کی ویمن ٹیمیںآج آخری ون ڈے کھیلیں گی

پاکستان اور سری لنکا کی ویمن ٹیمیںآج آخری ون ڈے کھیلیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دمبولا(اے پی پی) پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کے سلسلے میں تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں (آج) ہفتہ کو مدمقابل ہوں گی، پاکستان ویمن کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ مسلسل دو فتوحات کے بعد پاکستان ویمن ٹیم کا مورال بلند ہے اور اب اس نے آخری میچ جیت کر میزبان ٹیم کو سیریز میں وائٹ واش کرنے پر نظریں مرکوز کر لی ہیں۔
ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔