سٹیون سمتھ کا ٹیسٹ اننگز میں 5 کیچ تھام کر عالمی ریکارڈ برابر

سٹیون سمتھ کا ٹیسٹ اننگز میں 5 کیچ تھام کر عالمی ریکارڈ برابر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کیپ ٹاؤن(اے پی پی) آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک اننگز میں زیادہ کیچ تھام کر عالمی ریکارڈ برابر کر دیا، سمتھ نے جنوبی افریقہ کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 5 کیچ تھام کر یہ کارنامہ انجام دیا، اس سے قبل آسٹریلیا کے وک رچرڈسن، بھارت کے یاجروندرا سنگھ، محمد اظہرالدین، سری کانتھ، اجنکیا راہانے، نیوزی لینڈ کے سٹیفن فلیمنگ، جنوبی افریقہ کے گریم سمتھ، ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی، ڈیوائن براوو، جرمین بلیک ووڈ بھی یہ اعزاز پا چکے ہیں، سمتھ 82 برس بعد ٹیسٹ اننگز میں پانچ کیچز تھامنے والے پہلے آسٹریلوی کھلاڑی بن گئے ہیں، وک رچرڈسن نے 1936ء میں پروٹیز کے خلاف ہی یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔