ڈی ویلیئرز نے ٹیسٹ میں سہواگ اور میتھیو ہیڈن کا ریکارڈ توڑ دیا

ڈی ویلیئرز نے ٹیسٹ میں سہواگ اور میتھیو ہیڈن کا ریکارڈ توڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کیپ ٹاؤن۔ ( آن لائن )سٹار جنوبی افریقن بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ اور آسٹریلیا کے میتھیوہیڈن کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، ویلیئرز نے گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 64 رنز کی اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا، سہواگ نے 8586 جبکہ ہیڈن نے 8625 رنز بنا رکھے تھے، ویلیئرز نے 22 سنچریوں کی مدد سے 8627 رنز بنا لئے ہیں۔