پی ایس ایل فائنلسٹ کے باہمی مقابلوں میں یونائیٹڈ کو زلمی پر برتری
کراچی (آئی این پی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل میں پہلے ایڈیشن کی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جہاں باہمی مقابلوں میں یونائیٹڈ کو زلمی پر معمولی برتری حاصل ہے۔اتوار کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی مدمقابل ہوں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک ایونٹ کے تینوں ایڈیشن میں ہونے والے مقابلوں پر نظر دوڑائی جائے تو اسلام آباد یونائیٹڈ کو معمولی برتری حاصل ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک ایونٹ کے تینوں ایڈیشن میں کل 7 میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے 4 میچوں میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم فاتح رہی جبکہ تین میں فتح نے پشاور زلمی کے قدم چومے۔