ہاشم آملہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں گراہم گوچ کو زیادہ رنز کی فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا
کیپ ٹاؤن ( آن لائن )جنوبی افریقن ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق انگلش بلے باز گراہم گوچ کو زیادہ رنز کی فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا، اسطرح وہ زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 15ویں کھلاڑی بن گئے ہیں، آملہ نے گزشتہ روز کینگروز کے خلاف شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 31 رنز کی اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا۔