فائنل میں پشاور اور اسلام آباد نہیں، ماہرہ اور فواد کا مقابلہ ہوگا

فائنل میں پشاور اور اسلام آباد نہیں، ماہرہ اور فواد کا مقابلہ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے تیسرے ایڈیشن کا اختتام بس ہونے کو ہے، تاہم فائنل سے قبل ہی اس کا بخار سر چڑھ کر بولنے لگا ہے۔ سوشل میڈیا پر مداحوں نے پشاور زلمی کی سفیر ماہرہ خان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے سفیر فواد خان کی تصاویر شیئر کرکے پی ایس ایل فائنل کو ان دونوں کا مقابلہ قرار دے دیا۔ہوا کچھ یوں کہ ماہرہ خان نے اپنی ٹیم پشاور زلمی کے فائنل میں پہنچنے اور کراچی کنگز کی شکست کے ٹوئیٹ کی کہ ان کی والدہ ان سے بات نہیں کر رہیں۔ماہرہ خان نے یہ ٹوئیٹ اس وقت کی، جب 21 مارچ کو لاہور میں ہونے والی میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی۔ماہرہ خان نے میچ کے بعد ٹوئیٹ کرتے ہوئے جہاں پشاور زلمی کو مبارکباد پیش کی، وہیں انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی والدہ ان سے بات نہیں کر رہیں۔اگرچہ ماہرہ خان نے ٹوئیٹ میں یہ وضاحت نہیں کی کہ ان کی والدہ ان سے کیوں خفا ہیں، تاہم ان کی ٹوئیٹ سے لگ رہا تھا کہ ان کی والدہ کراچی کنگز جب کہ وہ پشاور زلمی کو سپورٹ کر رہی تھیں۔ان کی اسی ٹوئیٹ پر کئی لوگوں نے دلچسپ تبصرے کیے۔کئی افراد نے انہیں مشورہ دیا کہ اگر والدہ آپ سے بات نہیں کر رہیں تو آپ ان سے بات کرلیں، کچھ نے کہا کہ ان کا غصہ اس وقت ٹھنڈا ہوگا جب پشاور زلمی فائنل جیت جائے گی۔
تاہم سبرینا کے ٹوئٹر ہینڈل سے ماہرہ خان اور فواد خان کی ایک ساتھ تصاویر شیئر کرکے یہ تاثر دیا گیا کہ دراصل کراچی میں پشاور اور اسلام آباد کا نہیں بلکہ ماہرہ اور فواد کا مقابلہ ہوگا۔ان دونوں کی تصاویر کے ساتھ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹڈ کے لوگو بھی دیے گئے۔