ملکی ترقی کیلئے مخلص لوگوں کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا ،ڈاکٹر راشدہ

ملکی ترقی کیلئے مخلص لوگوں کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا ،ڈاکٹر راشدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان )بے ایمانی اور ہڈ دھرمی کو ترک کر کے خدمت خلق کرنے والے محب وطن اور مخلص لوگوں کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا کیوں کہ ایسا کرنے سے ہی پاکستان میں استحکام اور وقار ممکن ہو سکتا ہے یہ بات گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین رائے ونڈ کی پرنسپل ڈاکٹر راشدہ قریشی نے گزشتہ روز یوم پاکستان 23مارچ کے حوالے سے کالج میں منعقدہ لٹریچری ڈائیلاگ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،ڈاکٹرراشدہ قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اللہ کی رحمت وکرم سے جس عظیم لیڈر قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں تشکیل پایا ہمیں پوری امید ہے کہ ہماری نوجوان نسل پاکستان کی تعمیر و ترقی اور 23 مارچ قراداد پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کے لئے فکر اقبال اور فرمودات قائد اعظم کے روشنی میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

لٹریچری ڈائیلاگ یوم قرار داد پاکستان کے موقع پر اسو سیئٹ پروفیسر نائلہ طاہر ، اسسٹنٹ پروفیسر فرزانہ مسعود،اسسٹنٹ پروفیسر مسز صالحہ نذیر ، اسسٹنٹ پروفیسرمسز عائشہ منیر ، مس شہربانو، مس ربیہ ارشد، مس کومل تنویر پریزیڈنٹ کالج کونسل نے بھی اظہار خیال کیا ۔ کمیئرنگ کے فرائض بی ایس ماس کمیونیکیشن کی طالبات نے انجام دیئے مسز ریحانہ نے تلاوت کلام پاک اور مس امبرین نے نعت رسول مقبول ﷺ کی سعادت حاصل کی۔