مانگا منڈی ،ریسکیو 1122کے دفتر میں یوم پاکستان پر خصوصی تقریب
مانگا منڈی (ملک ممتاز حسین) مانگا منڈی ریسکیو1122کے دفتر میں 23مارچ کے سلسلہ میں تقریب،سٹاف نے کیک کیک کاٹ کرجشن منایا تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122کے دفتر میں انسپکٹر محمد ارشد نے تقریب کا اہتمام کیا جس میں مہمان خصوصی موٹروے پولیس کے ڈی ایس پی بیڈنمبر 12سیدخرم حسین شاہ ،یونین کونسل266کے چیئرمین رانا احمد سعید ،علی گڑھ سکول کے پرنسپل قاسم قاضی ،مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ملک ممتاز حسین نے ملکر کیک کاٹا۔ انسپکٹر محمد ارشد اور ڈی ایس پی سید خرم حسین شاہ نے روڈ حادثات کے بارے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ حادثات موٹرسائیکل والوں کے ہوتے ہیں کیوں کہ ان کو قانون کے مطابق کچھ بھی معلوم نہیں ہوتا آپ ان کو ڈرائیونگ کے اصولوں کے بارے بتائیں تو حادثات میں کم واقع ہو سکتی ہے۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ23مارچ تجدید عہد کا دن ہے قائد اعظم محمد علی جناح کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اپنے ملک کا نام اقوام عالم میں بلند وبالا کریں گے۔