یوتھ فورم فار کشمیر کے زیر اہتمام کشمیر بنے گا پاکستان کانفرنس کا انعقاد

یوتھ فورم فار کشمیر کے زیر اہتمام کشمیر بنے گا پاکستان کانفرنس کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)یوتھ فورم فار کشمیر کے زیر اہتمام ایوان کشمیرلاہور میں یوم پاکستان کے موقع پر 'تکمیل پاکستان کشمیر بنے گا پاکستان کانفرنس منعقد ہوئی ،جس کی صدارت چیف آرگنائزر طارق احسان غوری نے کی ،کانفرنس میں مختلف سیاسی سماجی اور دینی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے قیام پاکستان کے مقاصد دو قومی نظریہ کی اہمیت اور کشمیر کی آزادی کیلئے پاکستان کے تاریخی کردار پر روشنی ڈالی۔تقریب سے ورلڈ امن کونسل کے علامہ مصطفی چشتی،جماعت اسلامی کے عابد میر،پاکستان پیپلز پارٹی کے خرم لطیف کھوسہ،پاکستان مسلم لیگ ق کے سہیل چیمہ،مسلم لیگ ن کے غلام عباس میر،ہندو رہنماء امرناتھ رندھاوا،سکھ رہنماء سردار بشن سنگھ اورمسیحی رہنماء پاسٹر اندریاس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1940میں قرارداد پاکستان منظور کی گئی جس کے تحت مسلم اکثریتی علاقوں پر مشتمل سب سے بڑی اسلامی مملکت کا قیام عمل میں لایا گیا لیکن افسوس کہ ہمارے ازلی دشمن بھارت نے دھوکہ سے کشمیر پر قبضہ کر لیا۔


قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ قرار دیا تھا لہذا ہم بحیثت قوم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں
کہ کشمیر کو بھارت کے غاصبانہ قبضہ سے آزاد کرا کے تکمیل پاکستان کرینگے۔اس موقع پر طارق احسان غوری نے کہا کہ پاکستان تمام نسلوں قومیتوں اور تما م مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کا وطن ہے ہم سب نے مل کر پاکستان کی آزادی کا دفاع کرنا ہے اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا اپنا کرادار ادا کرنا ہے۔کانفرنس میں کشمیریوں کی آواز دنیا بھر میں پہنچانے میں یوتھ فورم فار کشمیر کے سرپرست اعلیٰ سابق وزیر اعظم پاکستان محمد میاں سومرو کی کاووشوں پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ۔کشمیر کانفرنس میں پاکستان میں بسنے والی مختلف مذاہب کے اقلیتی نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔