ملک کے مسائل حل کرنے کی چابی زرداری اور بلاول کے پاس ہے ، میاں ا یوب

ملک کے مسائل حل کرنے کی چابی زرداری اور بلاول کے پاس ہے ، میاں ا یوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کے ارمانوں، امیدوں اور توقعات کی عزت کی ہوتی تو آج ملک کی یہ حالت نہ ہوتی ۔انہوں نے کہا کہ کیا ووٹ کی عزت تبھی بحال ہوتی ہے جب شریفوں کو اقتدار مل جائے اور وہ لوگوں کے جذبات سے کھیلنے کیلئے آزاد ہوں؟۔

انہوں نے مزیدکہا کہ انشاء اللہ عام انتخابات میں عوام ووٹ اور عزت دونوں اسی کو دینگے جو ان کی خواہشات کا احترام کرتے ہیں اور وہ ہیں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرادری یہی وہ قائدین ہیں جن کے پاس پاکستان کے مسائل کو حل کرنے کی ایک مضبوط چابی ہے باقی سب لوگ صرف باتیں کرتے ہیں لیکن عملی طور پر وہ پاکستان کے لئے کچھ بھی کرنے کو تیار نہیں ہیں ان کے اس روئیے کی ہم مذمت کرتے ہیں۔