(ن) لیگ کا بادشاہی نظام آخری سانسیں لے رہا ہے، زبیر کار دار

(ن) لیگ کا بادشاہی نظام آخری سانسیں لے رہا ہے، زبیر کار دار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حافظ زبیر کار دار نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کا بادشاہی نظام آخری سانسیں لے رہا ہے ان کا اقتدار فیصلہ کن موڑ پر ہے جو جلد ہی اپنے منطقی انجام تک پہنچنے والا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن سے آلودہ نظام شریفوں کو اتنا راس ہے کہ ان کو تبدیلی کا نام سن کر ہی خوف آنے لگتا ہے۔

تین دہائیوں تک اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے آئین اور قانون کو کرپٹ مافیا کا کھلونا بناکر رکھ دیا ہے۔

،نواز شریف کی نااہلی کے بعد باقیات پر مشتمل کٹھ پتلی حکومت اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے کرپٹ ٹبر کے تحفظ کیلئے سرگرم ہے ۔