پیپلز پارٹی پی آئی اے اور سٹیل مل کی نجکاری نہیں ہونے دے گی،فیصل میر

پیپلز پارٹی پی آئی اے اور سٹیل مل کی نجکاری نہیں ہونے دے گی،فیصل میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل میر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی قومی اداروں پی آئی اے اور سٹیل مل کی نجکاری نہیں ہونے دے گی اس حوالے سے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے بیان انتہائی تشویشناک اور قابل مذمت ہیں یہ ملکی ادارے ہیں ان کو وہ کیسے کسی کو فری میں دینے کی بات کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عجیب منطق ہے کہ پی آئی اے کی خریداری کے ساتھ سٹیل مل بطور تحفہ میں دینے کی پیش کش کی جا رہی ہے اس طرح مال مفت دل بے رحم سے بھی نہیں لٹا یا جاتا پی پی پی ڈٹ کر حکومت کی اس طرح کی پالیسیوں کے سخت مخالفت کرے گی حکومت کی طرف سے ایسا کرنے سے ملک میں بے روزگاری کا ایک نیا طوفان آ جائے گا۔

، نیب کو ایسے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے جو قومی اداروں کے درپے ہو چکے ہیںْانہوں نے کہا کہ جس طرح پاکستان کے اداروں کی نجکاری کی جار ہی ہے ایسے تو جوتوں اور کپڑوں کی سیل بھی نہیں لگائی جاتی۔


اگر یہی صورتحال جاری رہی تو ملک کودیوالیہ ہونے سے کوئی نہیں بچا سکتا پیپلز پارٹی ایسی صورتحال پر ہر گز بھی خاموش نہیں رہے گی اور اسمبلی کے اندر اور باہر بھرپور آواز اٹھائے گی۔