مزنگ کے علاقہ سے 40سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد
لا ہور (کر ائم رپو رٹر)مزنگ کے علاقہ سے 40سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ،پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش کو قبضے میں لے کرشنا خت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مزنگ کے علاقہ بابری مسجد چوک کے قریب گرین بیلٹ میں 40سالہ نامعلوم شخص کی لاش پڑی دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر انہوں نے موقع پر پہنچ کرلاش کو قبضے میں لے کر شناخت کی کوشش کی جسے بعد ازاں ناکامی پر مردہ خانے منتقل کر دیا پولیس کے مطابق متوفی حلیے سے نشی معلوم ہوتا ہے اور اس کی موت نشہ کی زیادتی کی وجہ سے ہوئی ہے۔