نیوانارکلی: دکان میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل گیا

نیوانارکلی: دکان میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (کر ائم رپو رٹر)نیو انارکلی کے علاقہ میں دوکان میں پراسرار طور پر آگ لگ گئی جس سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا،اطلاع ملتے ہی ریسکیو او ر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرآگ پر قابو پالیا۔تفصیلات کے مطابق نیو انارکلی کے علاقہ میں فیصل مارکیٹ کپڑے کی دوکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس سے اس میں پڑا ہوا لاکھوں روپے کا کپڑا جل کر خاکستر ہوگیااس بابت ریسکیو اور امدادی ٹیموں کو فوری اطلاع کردی گئی جس پر انہوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر تھوڑی ہی دیر میں قابو پالیاتاحال کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مزید :

علاقائی -