شاہدرہ : ریلوے کراسنگ عبور کرتے ہوئے 35سالہ شخص ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق
لا ہور (کر ائم رپو رٹر) شاہدرہ کے علاقے میں ریلوے کراسنگ عبور کرتے ہوئے 35سالہ شخص ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا پولیس نے لاش قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ کے علاقے میں واقع پھاٹک نمبر 6پر ریلوے کراسنگ عبور کرتے ہوئے 35سالہ اشفاق ٹرین کی زد میں آکر موقع پر جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر کے لواحقین کو اطلاع کر دی۔