ڈسکہ، لڑائی جھگڑوں کے واقعات میں 2 افراد زخمی
ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) لڑائی جھگڑوں کے دو مختلف واقعات میں گیارہ افراد نے زدکوب کر کے دو افراد کو زخمی کر دیا تفصیل کے مطابق تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ برج آرائیں کے رہائشی محمد وارث نے ملزم عتیق الرحمان وغیرہ کو گھر کے سامنے پیشاب کر نے سے منع کیا تو ملزمان عتیق الرحمن ،ایوب ،اطہر ،معاویہ ،عدنان ،اسامہ ،عمران مسلح ڈنڈے سوٹوں نے اسے زدوکوب کر کے زخمی کر دیا جبکہ موضع بناں کی رہائشی خاتون ریحانہ بی بی اپنے بیٹے وقاص کے ہمراہ گھر پر موجود تھی کہ چادر چار دیواری کا تقدس پامال کر تے ہو ئے ملزمان گھر میں داخل ہو ئے اور اینٹ مار کر اس کے بیٹے وقاص کو زخمی کر دیا پولیس نے الگ الگ مقدمہ درج کرلیا ۔