جڑوانوالہ کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جان کی بازی ہار گیا

جڑوانوالہ کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جان کی بازی ہار گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جڑانوالہ (نامہ نگار)ٹریفک حادثہ کار کی ٹکر سے موٹر وے پر کام کرنے والا مزدور لقمہ اجل بن گیا۔ بتایا گیاہے کہ جڑانوالہ کے نواحی گاؤں 643گ ب کا رہائشی 23سالہ نوجوان شہزاد ولد وارث علی موٹر وے پر مزدوری کرتا تھا گزشتہ شب کا م سے فارغ ہو کر موٹر سائیکل پر گھر کی جانب جا رہا تھا کہ اڈا لنڈیانوالہ کے قریب پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار کے ڈرائیور نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار نوجوان زندگی کی بازی ہا رگیا۔ اطلاع پر پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال پہنچایا ۔ پولیس نے کار اور اس کے مالک کو حراست میں لے کر کاروائی شروع کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -