ڈکیتی چوری کی وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی زیورات و دیگر قیمتی سامان سے محروم

ڈکیتی چوری کی وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی زیورات و دیگر قیمتی سامان سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں چوروں نے متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، کاروں، موٹرسائیکلوں سمیت دیگر سامان سے محروم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شما لی چھا ؤ نی کے علا قہ میں ڈاکوؤں نے بلا ل کی فیملی کو یر غما ل بنا کر3لاکھ40ہز ار روپے مالیت کی نقدی وطلائی زیورات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔چو ہنگ کے علا قہ میں ڈاکوؤں نے لیا قت کی فیملی سے 2لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات،لا ڑ ی اڈہ میں ڈاکوؤں نے عمر ان کی فیملی کو یر غما ل بنا کر2لاکھ 45ہز ار کی مالیت کی نقدی وطلائی زیورات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔نصیر آ با د کے علا قہ میں ڈاکوؤں نے شہز اد کی فیملی کو یر غما ل بنا کر2لاکھ 40ہزار روپے مالیت کی نقدی وطلائی زیورات،ہڈ یا رہ کے علا قہ میں د وڈاکوؤں نے شبیرکی فیملی کو یر غما ل بنا کر1لاکھ70ہزار روپے مالیت کی نقدی وطلائی زیورات،مصطفی ٹا ؤن کے علا قہ میں سر اج کے گھر سے2لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔نصیر آ با د،مسلم ٹاون، جو ہر ٹا ؤ ن سے کاریں جبکہ اسلا م پو رہ، نو لکھا،مستی گیٹ،شفیق آ با د، ملت پارک، سر ور سے موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں۔

مزید :

علاقائی -