فیکٹری ایریا: منشیات فروش سمگلر گرفتار ،ڈیڑھ کلو چرس برآمد
کوٹ عبدالمالک ( نمائندہ خصوصی) کوٹ عبدالمالک تھانہ فیکٹری ایریا کی کوٹ نور شاہ پولیس چوکی کے انچارج سب انسپکٹر مہر عارف باجوہ نے منشیات فروشوں کیاخلاف زبر دست آپریشن کرتے ہوئے نواحی علاقہ سے عرصہ دراز سے منشیات فروشی کا دھندہ کرنیوالا سمگلر شکیل کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔